منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط متوقع

28 اپریل, 2026 14:19

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آٹھ مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے سے مثبت خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آٹھ مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ سرِ فہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قبضہ، پاکستانی مغوی کی کرب میں ڈوبی آڈیو وائرل

اجلاس کے دوران پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور اس کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پروگرام پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ستائیس مارچ کو طے پایا تھا اور اب ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی مہر لگنے کے بعد پاکستان کو مالی معاونت کی رقم موصول ہو جائے گی، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔