تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ؛ پیٹرول کی قیمت کے بارے میں بھی تشویشناک خبر آگئی

Fuel Prices May Rise or Fall
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث تیل کی عالمی مارکیٹ میں بے یقینی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل تقریباً 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح مربن خام تیل کی قیمت بھی 90 ڈالر فی بیرل کی سطح تک جا پہنچی ہے۔ توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سیاسی کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر پاکستان سمیت کئی درآمدی ممالک پر پڑتا ہے۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، تاہم اگر عالمی سطح پر تیل مہنگا ہوتا رہا تو آئندہ قیمتوں کے تعین میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 درہم سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.55 درہم سے بڑھ کر 3.83 درہم فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کو عالمی خام تیل مارکیٹ میں جاری رجحان سے جوڑا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










