بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹادیا

عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر کی دھوم مچ گئی! کون ہے؟ (فوٹو: فائل)
دہلی: بھارتی کمپنی زی میوزک نے گانوں سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی لیکن بھارتیوں کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی اور غصے سے بھرے بھارتی اب اپنی ہار کا بدلہ مختلف طریقوں سے لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہنی سنگھ نے عاطف اسلم کو اپنا بھائی قرار دیدیا
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب پر موجود گانوں کی تفصیلات اور گانوں کے ٹائٹل سے بھی عاطف کا نام غائب کردیا گیا ہے البتہ گانوں میں عاطف اسلم کی آواز موجود ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












