جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

12 دسمبر, 2025 14:25

موسم سرما کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، لیکن یہ صرف سرد موسم کی وجہ سے نہیں بلکہ روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی بھی اس میں کردار ادا کرتی ہے۔

 امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی امراض قلب کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو کے مطابق سرد موسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔

ڈاکٹر پیٹریسیا نے بتایا کہ دسمبر میں اکثر چھٹیاں ہوتی ہیں اور لوگ اپنی روزمرہ کی عادات بدل دیتے ہیں، جیسے کم سونا، زیادہ میٹھا کھانا اور ادویات سے دوری۔ اس سے دل پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق 25 دسمبر کو امریکا میں سال بھر کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ دل سے متعلقہ اموات ہوتی ہیں، جبکہ 26 دسمبر دوسرا اور یکم جنوری تیسرا بڑا دن ہوتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ پیر کی صبح ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز ہفتے کے دیگر دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں، کیونکہ نئے ہفتے کے آغاز پر کام کا تناؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تناؤ جسم اور ذہن دونوں پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹریسیا نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی مناسبت سے لباس پہنیں، زیادہ تر وقت گھر یا محفوظ جگہ پر گزاریں اور اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں تاکہ نظام تنفس کے انفیکشنز سے بچا جا سکے۔ اگر کوئی عجیب علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔

ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات میں قے یا متلی، سر چکرانا، سانس لینے میں دشواری، جبڑے، گردن، کمر یا کندھوں میں درد، سینے میں جلن، سن ہونا یا سوئیاں چبھنے کا احساس، ٹھنڈے پسینے کا اخراج اور اچانک شدید کمزوری شامل ہیں۔ ان علامات کو پہچاننا زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔