ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بھارت نے 2 کشمیری تنظیموں پر پابندی لگادی، پاکستان کی مذمت

12 مارچ, 2025 18:11

بھارت نے میرواعظ عمر فاروق اورعباس انصاری کی تنظیموں پر پابندی عائد کردی.

کشمیری تنظیموں پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میر واعظ عمر فاروق اور عباس انصاری کی تنظیموں پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق بھارتی پابندی کا شکارہونے والی کشمیری تنظیموں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ ’جموں و کشمیر اتحاد المسلمین‘ کی بنیاد ایک اور اہم سیاسی اور مذہبی شخصیت مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی، جنھوں نے 2022 میں اپنی وفات تک اس کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں شرمناک فیشن شو، مسلمان آگ بگولا

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کے سخت رویے کی ایک اور مثال ہے۔ انھوں نے دلیل دی کہ یہ سیاسی سرگرمیوں کو دبانے، اپوزیشن کو خاموش کرنے اور جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ختم کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔