ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

10 اکتوبر, 2025 11:30

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔

کراچی میں تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ویژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے، اور پاکستان اس میں شراکت داری کے مواقع دیکھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں کے نتیجے میں ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے جبکہ اصلاحاتی عمل تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ تین بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی ابھی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے، اور وہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے آج واشنگٹن روانہ ہورہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔