ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گرمی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر؛ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

26 مئی, 2025 11:00

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہیں گی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔

موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، مغربی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔