کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظر منظرِعام پر آگئے

Latest video footage of Cadet College Wana situation surfaces
کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظر منظرِعام پر آگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا کی تازہ ترین ویڈیو منظرِعام پر آگئی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تمام طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن نہایت احتیاط اور حکمتِ عملی سے جاری ہے۔
آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ ، کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف نہایت احتیاط سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخر دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











