پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، وزیراعظم

The government is providing healthcare services to the public at their doorstep, says the Prime Minister
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پارلیمانی نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے پارلیمانی رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں اور ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی قائم ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، جنہوں نے ملک پر حملہ کیا انہیں ناقابل فراموش سبق سکھایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے تو پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، کیونکہ شدت پسند گروہ نہ صرف افغانستان بلکہ اس کے باہر کے لیے بھی امن میں رکاوٹ ہیں۔
شہباز شریف نے نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور وطن کے دفاع میں عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سال مشرقی سرحد پر جارحیت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نے پارلیمانی تعاون، امن اور علاقائی استحکام کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی نظام ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











