جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی انتقال کرگئے

11 نومبر, 2025 08:00

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو سانس کی تکلیف کے باعث چند روز قبل ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ اپنی شائستہ گفتگو، سیاسی بصیرت اور فکری تحریروں کے باعث سیاسی و ادبی حلقوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔

پارٹی رہنماؤں، صحافتی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد کے ایچ-الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔