ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان انتقال کر گئے

A prominent Pakistani politician has passed away
فرانس میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان انتقال کر گئے
محمد یوسف خان کے انتقال کی خبر ملتے ہی فرانس میں مختلف سیاسی رہنما، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
محمد یوسف خان کو ایک خوش اخلاق، ملنسار اور خدمت گزار رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ طویل عرصے تک مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
ان کی وفات سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دوست احباب اور ساتھی رہنما مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، ان کی شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









