بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ سامنے آگیا

Easy registration method revealed for Benazir Educational Scholarship Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی کفالت پروگرام سے مستفید خاندانوں کے بچوں کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر اسکول میں داخلے اور حاضری کو یقینی بنانا ہے۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے حال ہی میں بچوں کی انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پروگرام میں صرف وہ بچے اہل ہوں گے جن کے والدین بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے فعال مستفیدین ہوں۔ بچوں کی تصدیق اور اسکول حاضری کی شرط پوری ہونے کے بعد سہ ماہی وظائف ادا کیے جائیں گے۔
رجسٹریشن کے لیے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ قریبی تحصیل آفس جانا ہوگا، جہاں نادرا سے جاری شدہ بی فارم کی بنیاد پر انرولمنٹ مکمل کی جائے گی۔ انرولمنٹ کے بعد سلپ اسکول سے تصدیق کروائی جائے گی اور بی آئی ایس پی آفس میں جمع کروانے کے بعد وظائف کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
تعلیمی وظائف کے تحت مختلف تعلیمی سطحوں کے بچوں کے لیے مختلف رقوم مختص کی گئی ہیں۔ پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی طالبات کو خصوصی بونس بھی دیا جاتا ہے۔ اسکیم میں عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ ہر تعلیمی سطح پر مستحق بچے شامل ہو سکیں۔
بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم نہ صرف غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے بلکہ اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور تعلیمی تسلسل کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ اپنے بچوں کو اس تعلیمی معاونت سے فائدہ پہنچ سکے۔
تازہ ترین رجسٹریشن کی معلومات، وظائف کی رقوم اور اہل بچوں کی تفصیلات بی آئی ایس پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









