کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، پانچ روز میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Karachi: Stray dog bites over 20 people in the same area
کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سال کے ابتدائی پانچ دن میں شہر کے تین بڑے اسپتالوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں انڈس اسپتال میں 300، جناح اسپتال میں 400 اور سول اسپتال میں 350 کیسز شامل ہیں۔
ڈاکٹر رومانہ نے کہا کہ سگ گزیدگی کے زیادہ تر متاثرین بچے ہیں اور زیادہ تر کیسز گڈاپ، حب چوکی، بلدیہ، کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سگ گزیدگی کا شکار ہونے پر فوری طور پر ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جائے۔
ڈاکٹر رومانہ نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو کچرے کے ڈھیر یا آوارہ کتوں کے علاقوں میں اکیلے نہ جانے دیں اور بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









