کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے: وزیر داخلہ سندھ

کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے: وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کچے میں وہ عناصر جو خود کو ناقابلِ شکست سمجھتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈالنا چاہیں گے، انہیں قانون کے مطابق موقع دیا جائے گا۔
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ اس مرحلے پر آپریشن میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز آپریشن میں شریک ہوں گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈاکوؤں کو نیست و نابود کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









