جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

قومی سلامتی کو خطرات سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل

08 جنوری, 2026 10:27

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو خطرات سے متعلق زیر وٹالرنس پالیسی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور نے اُن کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے فوجی جوانوں کیلئے اسپورٹس و تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا، انہوں نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹرز کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرات سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔