بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

آزاد کشمیر میں جلاؤ گھیراؤ کی دھمکیاں دینے والے شرپسند سے سگے بھائی کا اعلان لاتعلقی

15 جون, 2026 13:18

آزاد کشمیر میں جلاؤ گھیراؤ کی دھمکیاں دینے والے برطانیہ میں مقیم شرپسند کے سگے بھائی اکرام الحق نے اپنے بھائی کے باغیانہ بیانیے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کو اب خود ان کے اپنے گھر والوں کی طرف سے بھی مسترد کیا جانے لگا ہے۔

برطانیہ میں مقیم شرپسند انعام الحق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دھمکی دی تھی کہ اگر راولاکوٹ دھرنے کے شرکاء کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو آزاد کشمیر کی کوئی عدالت، تھانہ یا گھر محفوظ نہیں رہے گا۔

اس اشتعال انگیز بیان پر چکسواری میرپور میں رہائش پذیر ان کے سگے بھائی اکرام الحق سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کے خیالات اور طرز بیان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرک ڈرائیورز کا آزاد کشمیر جانے سے انکار، شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو انتشاری قرار دے دیا

اکرام الحق کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بھی انعام الحق کے اس مؤقف کی بالکل حمایت نہیں کرتیں اور وہ سب خود کو اس سے الگ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے ویڈیو پیغام پر بہت شرمندہ ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ لوگ کس راستے پر جا رہے ہیں۔

اکرام الحق نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہر شہری کا قانونی حق ہے، لیکن اس کے لیے بغاوت کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے تمام شہریوں اور والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوانوں کو کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اس انتشاری بیانیے سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔