منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث مزدور اور متوسط طبقہ پریشان

16 جون, 2026 11:54

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور احتجاجی سرگرمیوں کے باعث متوسط اور دہاڑی دار مزدور طبقہ شدید ترین معاشی پریشانی کا شکار ہو گیا۔

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور اشتعال انگیز سرگرمیوں سے عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال کی کال کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد، چھوٹے دکانداروں اور کاروباری طبقے کو ہو رہا ہے۔ دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث لوگوں کو روزمرہ اشیاء کے حصول میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں جلاؤ گھیراؤ کی دھمکیاں دینے والے شرپسند سے سگے بھائی کا اعلان لاتعلقی

شہریوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام پرامن اور محب وطن ہیں جو انتشار اور بدامنی کی بجائے ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اور پاکستان کے ساتھ ان کی وابستگی جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ ٹولہ غیر ملکی ایما پر صرف انتشاری ایجنڈے پر کاربند ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔