ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سابق بھارتی کرکٹر سورو گنگولی کی کار حادثے کا شکار

21 فروری, 2025 12:25

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی مغربی بنگال کی بردوان یونیورسٹی جاتے ہوئے کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ درگاپور ایکسپریس وے پر دانتن پور میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک بی سی سی آئی کے سابق صدر کے قافلے کے آگے آگیا۔

سارو گنگولی کی گاڑی کے پیچھے موجود کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نیتجے میں گنگولی کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

فوٹو — بھارتی میڈیا

ہگلی پولیس) کے ایس پی کماناشیش سین نے کہا کہ گنگولی کو بردوان میں طے شدہ تقریب میں شرکت کے لئے جانے سے پہلے ے تقریبا 10 منٹ تک انتظار کرنا پڑا جب کہ سابق کرکٹر کار حادثے میں محفوظ رہے۔

جنوری میں گنگولی کی بیٹی ثنا کی کار کو بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا اور کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر ایک بس نے ان کی کار کو ٹکر ماری تھی جس میں وہ محفوظ رہی تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔