پاکستان کے دو بلے بازوں کے نام کم ترین اسٹرائیک ریٹ کی فہرست میں شامل

پاکستان کے دو بلے بازوں کے نام کم ترین اسٹرائیک ریٹ کی فہرست میں شامل
2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کے دو اسٹار بلے بازوں کے نام بھی سب سے کم انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
سب سے کم انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابر اعظم 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 76.29 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے بلے باز مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز کے ساتھ 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 کے اسٹرائیک ریٹ سے 438 رنز بنائے ہیں۔
بنگلہ دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے 12 اننگز میں 347 رنز بنائے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 85.25 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان پر جرمانہ عائد
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں بھی بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا تھا اور اس میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












