میچ آسٹریلیا، انگلینڈ کا! ترانہ بجا بھارت کا، مگر کیسے؟ ویڈیو وائرل

میچ آسٹریلیا، انگلینڈ کا! ترانہ بجا بھارت کا، مگر کیسے؟ (فوٹو: فائل)
انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ کا جنون؛ راکھی بیٹ لیکر سڑک پر نکل پڑیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: "سندھی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرو، ورنہ اپنا بورڈ بنائیں گے”
واضح رہے کہ میچ سے قبل انگلینڈ کے ترانے کے وقت چند سکینڈز کیلئے بھارتی ترانہ پلے ہوگیا تھا، جس پر مداح حیران تھے تاہم آئی سی سی نے فوری غلطی کا احساس ہونے پر ترانہ روک دیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش متوقع، کیا پاک بھارت میچ متاثر ہوگا؟
دوسری جانب دبئی میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھی آئی سی سی نے میزبان ملک کے نام کی جگہ پاکستان کا نام نہیں لکھا تھا اور معذرت کی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












