شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں کیا غلطی ہے؟ عامر نے نشاندہی کردی

شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں کیا غلطی ہے؟ عامر نے نشاندہی کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی کی نشاندہی کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران محمد عامر نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر بتایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کررہے ہیں اور اسے کیسے ٹھیک کرنا چاہئے۔
اس موقع پر پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو دائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف کامیابی سمیٹ نہیں پا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ ہندو بابا نے پیشگوئی کردی
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، شاہین کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












