ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی؛ ناکام بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

23 فروری, 2025 17:04

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر بابراعظم نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور اہم سنگ میل حاصل کیا تاہم شائقین انکی ناقص فارم پر نالاں نظر آئے۔

بھارت کے خلاف غیر متاثر کن پرفرمنس دینے کے باوجود بابار اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے آئی سی سی کے زیر اہتمام ایک روزہ میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔

مزید پڑھیں: میچ آسٹریلیا، انگلینڈ کا! ترانہ بجا بھارت کا، مگر کیسے؟ ویڈیو وائرل

ون ڈے فارمیٹ میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اب تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں سعید انور اور جاوید میانداد کو حاصل تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش متوقع، کیا پاک بھارت میچ متاثر ہوگا؟

واضح رہے کہ آج دبئی میں بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہارڈیک کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔