ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی لگانے کیلئے قرارداد جمع

14 ستمبر, 2025 17:58

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو چیٹ پر پابندی لگانے کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق قرارداد اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ٹک ٹاک مافیا لائیوچیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے۔

قرارداد کے مطابق نوجوان نسل خاص طور پربچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے ٹک ٹاک لائیو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔