ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

15 ستمبر, 2025 23:34

امیج ایڈیٹنگ فیچر نے گوگل اے آئی پلیٹ فارم جیمینائی کو امریکا اور برطانیہ میں چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں زیادہ مقبول آئی فون ایپ بنا دیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں لانچ سامنے آںےوالےجیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل نینو بنانا کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا۔ صارفین نے دو ہفتوں کے دوران اس ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ تصاویر بناڈالیں۔

فیچر کی لانچنگ کے بعد گوگل جیمینائی امریکا میں اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل کی ٹاپ فری ایپس چارٹ میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ برطانیہ میں جیمینائی چیٹ جی پی ٹی اور شاپنگ ایپ ٹیمو سے آگے نکل گیا۔

26 اگست کو جب گوگل نے جیمینائی کی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا تھا، تو اس وقت کمپنی نے امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کو ’اسٹیٹ-آف-دی-آرٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ایسے کام بھی کر سکتا ہے جو حریف کمپنی نے ابھی سوچے بھی نہیں ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔