پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ انتہائی سستا جدید ترین اسمارٹ فون متعارف؛ قیمت جانیے

Great news for Pakistanis; brand-new advanced smartphone launched at an extremely affordable price—find out the cost
عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ TECNO نے پاکستان میں اپنی مقبول Spark Series کا نیا ماڈل اسپارک 40 متعارف کرا دیا ہے۔
اسپارک 40 خاص طور پر نوجوان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو طاقت، اسٹائل اور پائیداری کے امتزاج کے ساتھ متعدد جدید خصوصیات کا حامل ہے۔ اسپارک 40 میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو پورے دن کی گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور دیگر سرگرمیوں کے لیے کافی ہے جبکہ 45 واٹ کی سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت کے باعث چند منٹوں میں فون چارج ہو جاتا ہے۔
اس فون کا ڈیزائن نہایت باریک اور اسٹائلش ہے، جس کی موٹائی صرف 7.67 ملی میٹر ہے، جو ہاتھ میں بہترین فٹ آتا ہے اور استعمال میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ اسپارک 40 کو روزمرہ کے چیلنجز سے بچانے کے لیے IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس سے مزین کیا گیا ہے، اور یہ 1.5 میٹر کی اونچائی سے گرنے پر بھی محفوظ رہتا ہے۔ 120 ہرٹز کا اسمووتھ ڈسپلے تیز اور رواں ویژولز مہیا کرتا ہے، جبکہ ٹچ حساسیت بھی پانی یا تیل لگنے پر بہترین کام کرتی ہے۔
اس فون میں ڈوئل اسپیکر، فری لنک اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول جیسی جدید خصوصیات بھی شامل ہیں۔ TECNO اسپارک 40 پاکستان بھر میں 32,999 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے، جو اسے مہنگے فونز کے مقابلے میں نوجوانوں کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔ یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر بلا رکاوٹ کام کرتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.