ایپل کے نئے آئی فون 17 ماڈلز میں فاسٹ چارجنگ، پھر اضافی چارجر کیوں خریدیں؟

Apple's new iPhone 17 models have fast charging, so why buy an extra charger?
کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے نئے آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس ماڈلز میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت دی ہے جو محض 20 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر سکتے ہیں، مگر آئی فون ائیر 30 منٹ میں اتنی ہی چارجنگ فراہم کرے گا۔
ساتھ میں ایک بڑی بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ یہ تیز چارجنگ صرف اس صورت میں ممکن ہوگی جب آپ کمپنی کا نیا 40 واٹ ڈائنامک پاور اڈاپٹر استعمال کریں، جو عارضی طور پر 60 واٹ تک کی پاور فراہم کرتا ہے۔
یہ نیا چارجر ایڈجسٹ ایبل والٹیج سپلائی (AVS) پروٹوکول پر کام کرتا ہے، جو کہ پرانے چارجرز میں استعمال ہونے والے پروگرام ایبل پاور سپلائی (PPS) پروٹوکول سے مختلف ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پرانے یو ایس بی چارجرز جو PPS سپورٹ کرتے ہیں، وہ نئے آئی فونز پر فاسٹ چارجنگ نہیں دے سکیں گے۔ لہٰذا، صارفین کو نئے چارجر کے لیے تقریباً 39 ڈالر خرچ کرنے ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نیا AVS چارجر پرانے PPS ڈیوائسز کے لیے زیادہ مؤثر نہیں ہوگا، جس سے صارفین کو چارجر کی علیحدہ خریداری پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.