جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم خبر آگئی

19 ستمبر, 2025 11:45

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی سست رفتار کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ جب کہا جا رہا ہے کہ تین نئی کیبلز آ رہی ہیں تو پھر بھی انٹرنیٹ کے مسائل کیوں برقرار ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی نے واضح کیا کہ صورتحال محض نئی کیبلز کی آمد سے بہتر نہیں ہو سکتی کیونکہ خطے میں دیگر سنگین مسائل درپیش ہیں۔

ضرار ہاشم نے بتایا کہ یمن کے ساحلی علاقے میں حالات انتہائی خراب ہیں جس کی وجہ سے متعدد سب میرین کیبلز متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے چار سے پانچ کیبلز مکمل طور پر کٹ چکی ہیں۔ پاکستان کو جو دو کیبلز انٹرنیٹ فراہم کر رہی تھیں، وہ بھی متاثر ہوئی ہیں اور ان کی مکمل بحالی میں کئی ہفتے درکار ہوں گے۔

تاہم، سیکرٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عارضی طور پر بینڈوِڈتھ متبادل راستوں پر منتقل کر دی ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یمن کے ساحل پر مرمت کے کام میں سیکیورٹی اور لاجسٹک مسائل درپیش ہیں، جس کے باعث کام سست روی کا شکار ہے۔ عوام کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا فی الحال جاری رہ سکتا ہے، تاہم متبادل اقدامات کے ذریعے اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔