جمعہ، 29-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

روس کو اسلحہ فراہم کرنے کا امریکی الزام، جنوبی افریقہ میں تحقیقات کا آغاز

12 مئی, 2023 10:06

جنوبی افریقہ نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی الزام کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ پریٹوریا میں امریکی سفیر کی جانب سے یوکرین میں روس کی جنگ میں غیرجانبداری کے بیان کے باوجود ماسکو کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

رامافوسا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس الزام کی ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک آزاد انکوائری شروع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے مشہور پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ گرفتار

قبل ازیں جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر ریوبن بریگیٹی نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ دسمبر میں ایک روسی جہاز نے جنوبی افریقہ سے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کو جنوبی افریقہ کی طرف سے مسلح کرنا بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کے سینئر حکام کو اس بارے میں گہرے تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ روس کا سب سے اہم اتحادی ہے۔ جنوبی افریقہ نے فروری میں روس اور چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں،  جس پر امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔