جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

سعودی عرب کی سوڈان میں کویت اور اردن کے سفارت خانوں پر حملوں کی مذمت

17 مئی, 2023 15:42

سعودی عرب نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں کویت اور اردن کے سفارت مشنوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خرطوم میں کویت اور اردن کے سفارت خانوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی نگرانی کررہی ہے اور سعودی عرب میں سفارتی مشنوں پر کسی بھی قسم کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

قبل ازیں کویت کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اس کے سفارت خانے میں فوجی دفتر کے سربراہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا گیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب : منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں سمیت پانچ افراد گرفتار

اردن نے بھی اسی طرح کے حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے پر پیر کے روزدھاوا بولاگیا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

سعودی وزارت خارجہ نے ان حملوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور سوڈان کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ پُرامن رہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔