جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے پر عہدے سے برطرف

17 مئی, 2023 15:38

سپریم کورٹ کے سربراہ کو 27 لاکھ ڈالر کی رشوت کی انکوائری کے معاملے میں حراست میں لیے جانے کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یوکرین کی سپریم کورٹ کے سربراہ ویسوولود نیازیف کو 142 میں 140 ججز نے ہنگامی خصوصی عدالتی اجلاس میں عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

کو رشوت ستانی کی تحقیقات میں حراست میں لیے جانے کے بعد منگل کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا جسے اینٹی کرپشن حکام نے اپنا اب تک کا سب سے بڑا کیس قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کو نازی ازم کی طرح شکست دیں گے : یوکرینی صدر

اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کے پراسیکیوٹر اولاکسینڈر اومل چینکو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت ستانی کی مشتبہ اسکیم کے حصے کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دیگر افراد کی جانچ پڑتال کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سربراہ پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا شبہ ہے۔ ہم حقیقی مقدمات اور اقدامات کے ذریعے دکھا رہے ہیں کہ ہماری ترجیح کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔