امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کر دیا

امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کر دیا
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے اپنا جدید میزائل شکن نظام اسرائیل میں ںصب کردیا اور اب یہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔
تھاڈ یا ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم امریکی فوج کے پرت دار فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے جو اسرائیل کے اینٹی میزائل دفاعی نظام میں اضافہ کرتا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے آج یوکرین پہنچنے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھاڈ سسٹم اسرائیل میں موجود ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ آپریشنل ہے یا نہیں۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسے بہت تیزی سے آپریشن میں لانے کی صلاحیت ہے اور ہم اپنی توقعات کے مطابق چل رہے ہیں۔
ادھر رپورٹس میں بتاای جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے جوہری تنصیبات اور اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی حملے پر مخالفت کردی ہے۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کب اور کیسے ایران پر حملہ کرے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












