جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، کمانڈرخاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

Commander Warns US, Israel Against Aggression
کمانڈر خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کے بعد واپس چلے جانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی فوج کے پاس ضروری دفاعی صلاحیت بھی موجود ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کا واضح منصوبہ بھی تیار کیا جا چکا ہے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔ مخالف قوتوں کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ فوجی کارروائی کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور منصوبہ بندی کے حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








