صدر ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

Trump Orders Fresh Iran Strikes
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو ممکنہ ہدف بنانے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو کارروائی ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو امریکا مزید طاقتور فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے اور خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔ ایران بار بار اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد قائم نہیں ہو پا رہا۔ ایران اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے، جس کے باعث خطے میں امن کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ امریکا کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کرے گا جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکا کا بنیادی مقصد اپنے مفادات کا تحفظ اور کامیابی حاصل کرنا ہے۔ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی بحری اور فضائی طاقت کے ساتھ فضائی دفاعی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آ گئے تو پورے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ واشنگٹن اس معاملے پر اپنی پالیسی میں کوئی نرمی نہیں برتے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب ایران خود مذاکرات اور تنازع کے خاتمے کی خواہش ظاہر کرے گا کیونکہ مسلسل دباؤ برداشت کرنا اس کے لیے مشکل ہو جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








