ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین جنسی زیادتی کا شکار

08 مارچ, 2025 12:59

مقبوضہ کشمیر میں خواتین جنسی تشدد، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا شکار ہیں جو برسوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق 1989 سے اب تک 2,353 کشمیری خواتین شہید اور 11,265 کو بھارتی فورسز نے ہراساں کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق 1989 سے اب تک 22,980 سے زائد کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔ بھارتی فورسز نے 11265 خواتین کی عصمت دری کی۔

مزید پڑھیں:بھاری تعداد میں ہندوستانی فوج کی موجودگی مقبوضہ کشمیر میں ماحولیاتی تباہی کا سبب قرار

بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار کے طور پر عصمت دری کو استعمال کر رہا ہے، کنن پوشپورہ، شوپیاں اور کٹھوعہ جیسے واقعات اس کی مثال ہیں، کنن پوشپورہ اجتماعی زیادتی (1991): بھارتی فوج نے تقریباً 100 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، مگر انصاف نہ ملا۔

رپورٹ کے مطابق شوپیاں اجتماعی زیادتی اور قتل (2009): آسیہ اور نیلوفر کو اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ کٹھوعہ اجتماعی زیادتی اور قتل (2018): 8 سالہ آصفہ بانو کو پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق کشمیری خواتین تحریک آزادی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کر رہی ہیں۔ آسیہ اندرابی سمیت درجنوں کشمیری خواتین بغیر مقدمے کے کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1992 میں 882 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں، ہر 7 میں سے ایک کشمیری خاتون جنسی تشدد کا شکار ہونے لگی ہیں۔

18-49 سال کی عمر کی 9.6% خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔، مقبوضہ کشمیر میں ہر پانچ میں سے ایک خاتون گھریلو تشدد سے متاثر ہوتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 2500۔ سے زائد خواتین "نیم بیوہ” کہلاتی ہیں۔

95% نیم بیوائیں شدید ذہنی دباؤ اور مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ 70 فیصد نیم بیواؤں کی آمدنی ماہانہ 2000 روپے سے کم

ہر سال لاپتہ افراد کی تلاش میں 60 سے زائد نیم بیوائیں عدالتوں کا رخ کرتی ہیں، نیم بیواؤں کی 80% تعداد خواندہ ہونے کے باوجود روزگار سے محروم

30 فیصد نیم بیواؤں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ 65% نیم بیواؤں کے پاس شادی یا دوبارہ زندگی شروع کرنے کا آپشن نہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔