خیبرپختونخواہ سے اے این پی کی اہم وکٹ گرگئی

خیبرپختونخواہ سے اے این پی کی اہم وکٹ گرگئی
پشاور: وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئیر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی بھی موجود تھے۔
ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور ملکی معاشی ترقی کی درست سمت پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












