ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اگر امریکا نے اپنے رویے پر نظرِثانی نہ کی تو ایرانی ردِعمل مزید سخت ہو سکتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

12 جولائی, 2025 14:00

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے رویے پر نظرِثانی نہ کی تو ایرانی ردِعمل مزید سخت ہو سکتا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قطر میں امریکی ایئر بیس پر ہونے والے حملے کو ایک بڑی اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا اور اشارہ دیا کہ ایسا قدم آئندہ بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو خطے میں امریکی افواج کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں، اور اگر امریکا نے اپنے رویّے پر نظرِثانی نہ کی تو ایرانی ردِعمل مزید سخت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات دوبارہ ایرانی حملوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔