حمیرا اصغر قتل کیس، پولیس کو نئے شواہد مل گئے

Humaira Asghar murder case: Police find new evidence
کراچی میں ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت کے مطابق پولیس کو ان کے زیر استعمال فلیٹ سے کچھ نئے ثبوت ملےہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا کے فلیٹ میں تین سے چار جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاؤڈر رکھا ہوا ملا، جو اب سفید پاؤڈر کو کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آتی ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیمیائی تجزیے کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پاؤڈر کیا ہے۔ تاہم پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی
ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی وجہ موت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.