ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

24 اپریل, 2026 16:10

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اوردیگر اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کے ذریعے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ مسقط اور روس کا دورہ بھی کرینگے، ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ امور پر مشاورت کیلئے دورہ کروں گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔