یورپی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Pakistanis traveling to European countries
یورپی ممالک کے سفر کرنے والوں کے لیے ایک نیا انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کے بجائے مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ نیا نظام 10 اپریل 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد یورپی ممالک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے غیر یورپی شہریوں کی نگرانی کو مزید مؤثر اور منظم بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ انٹری/ایگزٹ سسٹم ان تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو شینگن ایریا میں مختصر مدت کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت مسافروں کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا تاکہ سفری ریکارڈ زیادہ درست اور شفاف ہو سکے۔
حکام کے مطابق بارڈر کنٹرول پر مسافروں کا بائیو میٹرک ڈیٹا لیا جائے گا، جس میں فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصاویر شامل ہوں گی۔ اس سے نہ صرف شناخت کے عمل میں بہتری آئے گی بلکہ سکیورٹی نظام بھی مزید مضبوط ہوگا۔
بیورو نے بتایا ہے کہ اس نظام سے سفر کا عمل نسبتاً آسان ہو جائے گا اور وقت کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ جعلی دستاویزات اور شناخت کے غلط استعمال کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ وہ افراد جو مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتے ہیں، ان کی نشاندہی بھی آسان ہو جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










