ایران کو ایٹمی پروگرام چھوڑنا ہوگا، معاہدے کیلئے بہترین موقع موجود ہے: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے ایک تاریخی موقع موجود ہے، لیکن اس کے لیے تہران کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہوگا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ امریکا چاہتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور حالات مذاکرات کے ذریعے بہتر ہوں، مگر اس کے لیے ایران کو سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران اب بھی مذاکرات کی میز پر آ کر ایک بہتر اور دانشمندانہ فیصلہ کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ وقت جذباتی نہیں بلکہ عملی فیصلوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ تہران آگے کیا قدم اٹھاتا ہے۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ چاہتا ہے تو اسے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واضح اور مضبوط یقین دہانی کرانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری حکمت عملی کے تحت ایرانی سمندری راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایرانی سمندروں کی امریکی ناکہ بندی ہر گزرتے دن مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ اور عالمی تجارت کے اہم راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










