امریکی فضائیہ کے درجنوں طیارے مسلسل مشرق وسطیٰ میں سامان پہنچا رہے ہیں؛ روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کے درجنوں طیارے مسلسل مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں پروازیں کر رہے ہیں اور سامان کی ترسیل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارے بغیر کسی واضح تعطل کے خطے میں آ جا رہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان پروازوں میں کون سا سامان منتقل کیا جا رہا ہے۔
روسی میڈیا نے کہا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد اور نوعیت ابھی تک غیر واضح ہے، اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ سامان کن ممالک میں پہنچایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جن فضائی راستوں سے یہ طیارے گزرتے دکھائی دے رہے ہیں ان میں ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب فضائی حدود بھی شامل ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے باوجود خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکا مبینہ طور پر اسرائیل میں بھی اضافی ری فیولنگ طیارے تعینات کر رہا ہے، جو خطے میں اس کی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے امریکی یا اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











