منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

28 اپریل, 2026 09:03

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کے لیے تعلیمی وظائف کا نیا اعلان کر دیا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ وظائف انٹرمیڈیٹ، گریجویشن اور ماسٹرز سطح کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میڈیکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ جیسے پروفیشنل پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے لازمی شرط رکھی گئی ہے۔

اس اسکیم میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کے والدین یا شریکِ حیات او پی ایف کے رجسٹرڈ ممبر ہوں۔ اس کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ خاندان کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔

حکام نے بتایا کہ ایسے بچوں کو بھی موقع دیا جائے گا جن کے والدین او پی ایف کے رجسٹرڈ ممبر تھے مگر اب وفات پا چکے ہیں، تاہم انہیں مقررہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

درخواست فارم او پی ایف کی سرکاری ویب سائٹ اور ملک بھر میں قائم علاقائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔