ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

02 مئی, 2026 12:55

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ سروس تکنیکی خرابی کے باعث روک دی گئی ہے۔ اس وجہ سے پاسپورٹ کی پروسیسنگ فی الحال معطل ہے۔

حکام کے مطابق سسٹم کو بہتر بنانے اور خرابی دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ جیسے ہی تکنیکی مسئلہ حل ہوگا، سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

سفارتخانے نے ابوظبی میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست کا طریقہ اختیار کریں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سفارتخانے کے چکر لگانے سے گریز کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔