پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

04 مئی, 2026 08:13

کینیڈا نے اپنی امیگریشن پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ نئی پالیسی کو سمجھ کر ہی درخواست دیں۔ غلط معلومات یا تاخیر سے جمع کروائی گئی درخواست مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق نئی پالیسی میں پناہ گزینوں اور اسائلم کے کیسز کے قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بعض ممالک کے شہریوں کے لیے درخواست کا عمل محدود کیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص کینیڈا میں موجود ہو اور وقت پر درخواست نہ دے سکے تو اس کی درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔ ایسے افراد کو بعد میں قانونی مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ قومی مفاد یا سیکیورٹی کی بنیاد پر کسی بھی درخواست کو روک یا منسوخ کر سکے۔

مزید یہ کہ اگر کوئی درخواست گزار کینیڈا سے باہر ہو تو اس کی پناہ کی درخواست پر عام طور پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص خود واپس اس ملک چلا جائے جہاں اسے خطرہ بتایا گیا تھا تو اس کی درخواست ختم سمجھی جائے گی۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کوئی درخواست گزار مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرے یا انٹرویو میں شریک نہ ہو تو اس کی درخواست واپس لی جا سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔