پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

خطے میں نئی ہلچل، متحدہ عرب امارات کا ایک اور غیر متوقع اقدام سامنے آ گیا

04 مئی, 2026 10:54

متحدہ عرب امارات نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ایک اور بڑے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات اوپیک اور اوپیک پلس سے بھی نکلنے کا اعلان کر چکا ہے، اور اب عرب پیٹرولیم ایکسپورٹ تنظیم سے بھی علیحدگی اختیار کر لی گئی ہے۔


بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی توانائی پالیسی کو زیادہ خود مختار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت کا فوکس اب تیل کی پیداوار بڑھانے اور مقامی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ عالمی توانائی نظام میں ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد کردار ادا کرتا رہے گا، لیکن اب اپنی معاشی حکمت عملی کو خود طے کرے گا۔

یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے پہلے بھی یو اے ای نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد توانائی ماہرین نے مختلف خدشات اور تجزیے پیش کیے تھے۔


حکام کے مطابق اس نئے فیصلے کے پیچھے طویل المدتی معاشی وژن کارفرما ہے۔ یو اے ای اپنی توانائی پیداوار کو جدید بنانے اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا، جس میں سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، وینزویلا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ بعد میں 2016 میں اوپیک پلس کا اتحاد قائم ہوا، جس میں روس سمیت کئی غیر اوپیک ممالک بھی شامل ہو گئے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔