بروکلی سے تیار شربت شوگر کا قدرتی علاج

بروکلی کے استعمال سے شوگر کا مرض کم ہوتا ہے
نئی تحقیق انکشاف کے مطابق بروکولی سے تیار مرکب سے ذیابیطس سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
سائنسی جریدے نیچر مائیکرو بائیلوجی میں چھپنے والے ایک مقالے کے مطابق بروکولی کے پودوں میں سلفورافین نامی اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ ٹائپ 2 کے مرض میں مبتلا کچھ لوگوں میں بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔
ریسرچ اسٹڈی سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھنبرگ کے محققین نے کی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بروکولی میں موجود نمایاں مرکبات میں سے ایک، یعنی اینٹی آکسیڈنٹ سلفورافین، ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں خون میں شوگر کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔
بروکولی غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور اس کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں، اس سے قبل ریسرچ اسٹڈیز میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ کینسر کو روکنے، دل اور ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
گوتھنبرگ یونیورسٹی کے شعبہ نیورو سائنس اور فزیالوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سرکردہ محقق اینڈرس روزینگرن کے مطابق ’’پری ذیابیطس‘‘ کے علاج میں فی الحال کئی مسائل ہیں، تاہم نئی تحقیق کے نتائج سے ایک نئی راہ ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ پری ذیابیطس وہ قسم ہے جس میں خون میں شکر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، تاہم اتنی زیادہ نہیں کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہو سکے۔
Catch all the ڈیجیٹل رپورٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












