دنیا کی وہ طویل ترین فلم جسے دیکھنے کیلئے 35 دن سے زیادہ وقت درکار ہے

عام طور پر ایک فلم کا دورانیہ ڈیڑھ سے 3 گھنٹے تک ہوتا ہے، مگر دنیا کی کوئی بھی فلم لاجسٹکس نامی فلم کے دورانیے مقابلہ نہیں کر سکتی۔
سوئیڈن میں بننے والی اس فلم کو 2012 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے مکمل دیکھنے کے لیے 35 دن 17 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
یہ کوئی روایتی فلم نہیں بلکہ ایک تجرباتی فلم ہے جسے Erika Magnusson اور Daniel Andersson نے ڈائریکٹ کیا۔
اس فلم کی کہانی بھی بے ترتیب ہے اور اس کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے کہ تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں اور اس فلم میں ڈائریکٹرز نے اسی سوال کا جواب پانے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر جاری
فلم کی شروعات اسٹاک ہوم کی ایک دکان سے ہوتا ہے جہاں ڈیوائسز فروخت ہو رہی ہوتی ہیں جس کے بعد فلم کی کہانی پیچھے کے جانب جاتی ہے۔

یہ فلم ناظرین کو ایک ٹرک، مال گاڑی، کنٹینر بحری جہاز اور آخر میں اس فیکٹری تک لے جاتی ہے جہاں وہ ڈیوائسز تیار ہوئیں۔
ویسے اس فلم کا 72 منٹ کا ایک ورژن بھی تیار کیا گیا جو اس کی کہانی کا خلاصہ ہے۔
لاجسٹکس فلم کا مجموعی دورانیہ 857 گھنٹے یا 51 ہزار 420 منٹ ہے اور اسے مسلسل دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












