عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے: منظور وسان

کراچی: منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہودی لابی کی بڑی گیم تھی، عمران خان ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں : شرجیل میمن
منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتارہے ہیں نہیں ہوں گے، حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا، ہوسکتا ہے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










