پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

سرکاری ملازمین کے لیے نیا حاضری نظام، فیشل ریکگنیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

04 مئی, 2026 15:50

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی حاضری کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں جدید فیشل ریکگنیشن سسٹم نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت ملازمین کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لگائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ضلعی ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام نے تمام ملازمین کا فیشل ڈیٹا مکمل کرنے اور رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ڈیٹا ضلعی سطح پر محفوظ اور شیئر کیا جائے گا تاکہ نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

محکمہ صحت کے مطابق شعبہ صحت کے تمام اداروں میں بائیومیٹرک کے ساتھ ساتھ فیشل ریکگنیشن حاضری سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جو نظام کے نفاذ اور نگرانی کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ یونٹ باقاعدگی سے پیش رفت رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گا تاکہ نظام کی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔