پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، وزیراعظم نے وزرا سے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

04 مئی, 2026 15:38

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت تیز ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے گزشتہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، جس سے حکومتی سطح پر اہم فیصلوں کے اشارے مل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزرا سے خاص طور پر دوسرے سال کے آخری تین ماہ کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے تاکہ حالیہ کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق ایک وفاقی وزیر نے خود ہی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کر دی ہے، جبکہ ایک اتحادی جماعت کے وزیر نے اپنی وزارت تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مختلف وزارتوں کی کارکردگی پر براہ راست بریفنگ بھی لے رہے ہیں اور اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

خاص طور پر خزانہ، پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کی وزارتوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے معیشت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

حکومتی حلقوں کے مطابق آئندہ بجٹ کے بعد کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ بعض وزرا کی وزارتوں میں تبدیلی پر بھی سنجیدگی سے غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے اور جلد ہی اس حوالے سے اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔